صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل نے کہا کہ میانوالی میں مقدمہ درج ہے جس میں ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |