سیڑھیوں سے گر کر معمر شخص جاں بحق

متوفی شخص بیمار اور چلنے پھرنے قاصر تھے

متوفی شخص بیمار اور چلنے پھرنے قاصر تھے (فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا رہائشی اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے گر کر معمرشخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 7 ندیم پلازہ کے فرسٹ فلور سے گر کر معمر شخص جاں بحق ہوگئے، جنکی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔


متوفی معمر شخص کی شناخت 71 سالہ سید مقصود علی کاظمی ولد اسد علی کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن کے مطابق متوفی شخص بیمار اور چلنے پھرنے قاصر تھے اور ان کا ذہنی توازہ بھی درست نہیں تھا۔

متوفی معمر شخص کا بیٹا والد کوگود میں اٹھا کر نیچھے لے جا رہا تھا کہ پاؤں سلپ ہونے سے والد سیڑھیوں پر گرگئے اور سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
Load Next Story