مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا انوکھا نمبر

گاڑی کا نمبر 92.97 ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔

عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر "ارشد ندیم" کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی "ارشد ندیم" کے پاس پہنچا؟ یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔

[video width="848" height="478" mp4="https://c.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-13-at-3.05.45-pm-1723544927.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں