دریائے راوی سے نایاب نسل کے کچھوؤں کا شکار کرنے والے 2ملزمان گرفتار

وائلڈ لائف اسپیشل اسکواڈ نے ملزمان کے قبضے سے 10 کچھوے برآمد کر لیے


آصف محمود August 13, 2024
فوٹو : وائلڈ لائف پنجاب

وائلڈ لائف اسپیشل اسکواڈ نے دریائے راوی سے نایاب نسل کے کچھوؤں کا شکار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 کچھوے برآمد کر لیے۔

وائلڈ لائف اسپیشل اسکواڈ کے سربراہ عاصم کامران کی سربراہی میں ٹیم نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر دریائے راوی میں کارروائی کی جبکہ ملزمان نے وائلڈ لائف ٹیم پر فائرنگ بھی کی تاہم عملہ محفوظ رہا۔

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 10 کچھوے برآمد ہوئے ہیں، ملزمان جال کی مدد سے کچھوے پکڑ رہے تھے۔ ملزمان سے برآمد کیے گئے کچھوؤں میں سے سات زندہ جبکہ تین مرچکے تھے۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ تحفظ شدہ جنگلی اور آبی حیات کا غیرقانونی شکار اور خرید و فروخت کرنے والے کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے اسپیشل اسکواڈ کو شاباش دی جس کی کوشش سے نایاب نسل کے کچھوے برآمد ہوئے ہیں۔

مدثر ریاض نے بتایا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کچھوے واپس دوبارہ دریا میں چھوڑ دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |