ماہرین کی دہی میں شہد ملا کر کھانے کی تجویز
بحیرہ روم کی بہت سی روایات شہد کو دہی میں میٹھے کے طور پر استعمال کرتی ہیں
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر دہی میں ایک یا دو کھانے کے چمچ شہد شامل کردیا جائے تو اس کی پروبائیوٹک طاقتوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
پروبائیوٹک وہ فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمارے نظام انہضام کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
یونیورسٹی آف الینوائے اربانا-چمپین میں ماہرِ غذائیت اور شریک مصنف ہینا ہولشر نے کہا کہ ہم دہی اور شہد کی جوڑی میں دلچسپی رکھتے تھے جو بحیرہ روم خطوں کی خوراک میں عام ہے اور یہ معدے کے مائکرو بایوم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟۔
بحیرہ روم کی خوراک صحت کے فوائد کے ایک مجموعہ سے منسلک ہے۔ اس میں عام طور پر مچھلی، زیتون کا تیل اور گری دار میوے شامل ہوتے ہیں۔
بحیرہ روم کی بہت سی روایات شہد کو دہی میں میٹھے کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ دہی اور شہد کے بارے میں موجودہ معلومات کی بنیاد پر ہینا ہولشر اور ان کے ساتھی ٹیم نے یہ دیکھا کہ شہد دہی کو نہ صرف میٹھا کرنے والا ایک عنصر ہے بلکہ اس کے خاطر خواہ فوائد بھی ہیں۔