اپنے دو بیٹے بھی وطن کی خاطر قربان کرنے کیلیے تیار ہوں والد شہید لیفٹیننٹ عزیر

لیفٹیننٹ عزیر محمود نے وادی تیرہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا


ویب ڈیسک August 13, 2024
فائل فوٹو

لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے بیٹے کی شہادت پر کہا ہے کہ میرے دو بیٹے اور ہیں جنہیں وطن کی مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔

قوم کے نام عظیم پیغام میں شہید کے والد نے کہا کہ ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک آرمی کی ہوگی، مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ کے فیصلے پر سر جھکایا ہے اور شکر گزار بھی ہوں، آپ سب ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ ہمیں صبر عطا فرمائے۔

اٹک سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود نے وادی تیرہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ پوری قوم شہید کے والد کو حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود 9 اگست کو وادی تیرہ میں خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے جو 11 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں