
مصر کی اتھارٹی برائے نوادرات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نیل ڈیلٹا کے علاقے میں درجنوں مقبروں میں قدیم مصر کی آخری سلطنت کے نمونوں کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
وزارت سیاحت اور نوادرات کی ترجمان نیوین المعارف نے کہا کہ ان نمونوں میں سونے کے ٹکڑے اور مصر کے اواخر اور بطلیما کے ادوار کے زیورات شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اشیاء ملک کے عجائب گھروں میں سے کسی ایک میں نمائش کے لیے رکھی جا سکتی ہیں۔
وزارت نے گزشتہ ماہ ماہرینِ آثار قدیمہ کی جانب سے دمیٹا شہر میں تیل الدیر کے مقبرے میں مٹی کے اینٹوں کے مقبروں کی دریافت کی تصدیق کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔