یورپ میں گزشتہ سال 47000 افراد گرمی سے ہلاک ہوئے

محققین نے 2015 سے 2019 کی مدت تک 823 یورپی خطوں کے ریکارڈ کو وبا کے ماڈلز کیطرح استعمال کیا


ویب ڈیسک August 13, 2024
[فائل-فوٹو]

2023 میں عالمی سطح پر زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں یورپ میں 47,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

2023 عالمی سطح کے ریکارڈ پر گرم ترین سال اور یورپ کا دوسرا گرم ترین سال تھا۔ یہ تخمینہ بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے زیرقیادت لگایا گیا ہے جسے نیچر میڈیسن میں شائع کیا گیا ہے۔

محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ صدی کے دوران یورپی معاشروں میں گرمی کا خطرہ بتدریج کم ہوا ہے اور اندازہ ہے کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاتے تو اموات کی شرح موجودہ اعداد و شمار سے 80 فیصد زیادہ ہوتی۔

محققین کا کہنا تھا گرمی کی وجہ سے 2022 کے موسم گرما کے دوران 60,000 سے زیادہ اموات ہوئیں جو کہ گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ گرمی سے ہونے والی اموات کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید برآں محققین نے 2015 سے 2019 کی مدت تک 35 یورپی ممالک کے 823 خطوں کے درجہ حرارت اور اموات کے ریکارڈز کو وبائی امراض کے ماڈلز کے مطابق استعمال کیا تاکہ پورے سال 2023 کے دوران ہر یورپی خطے میں گرمی سے متعلقہ اموات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں