ماہرین کی مردوں میں کینسر کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی

185 ممالک/خطوں میں کینسر کے کیسز اور اموات کی قومی سطح کا تخمینہ لگایا گیا

[فائل-فوٹو]

ماہرین نے متوقع عمر اور مختلف ممالک کی معاشی حیثیت کو دیکھتے ہوئے مردوں کینسر کے کیسز میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

یہ مطالعہ امریکن کینسر سوسائٹی کے جریدے 'کینسر' میں شائع ہوا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ مردوں کو خواتین کے مقابلے کینسر اور کینسر سے متعلق اموات کی زیادہ شرحوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مردوں میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافے کی ممکنہ طور پر وجہ کینسر کی روک تھام کی سرگرمیوں میں کم شرکت سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے جس میں اسکریننگ اور علاج کے اختیارات کا کم استعمال، کینسر کے خطرے کے عوامل جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، اور پیشہ ورانہ طور پر کارسنوجینز کی نمائش میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔

مختلف عمروں اور دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے مردوں میں کینسر کی شرح کا اندازہ لگانے کے لیے تفتیش کاروں نے گلوبل کینسر آبزرویٹری سے 2022 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں دنیا بھر کے 185 ممالک/خطوں میں کینسر کے کیسز اور اموات کے قومی سطح کے تخمینے شامل ہیں۔
Load Next Story