مریخ پر زیرزمین پانی مائع کی شکل میں موجود ہے رپورٹ

ناسا کے لینڈر نے، جو 2018 سے وہاں موجود ہے، نے 4 سالوں کے دوران زمین کی جانچ کی

[فائل-فوٹو]

ناسا کے مریخ پر مارس انسائٹ لینڈر نے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارے کی سطح سے نیچے پانی اور وہ بھی مائع کی شکل میں موجود ہونے کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارس انسائٹ لینڈر کی کھوج سیارے پر زندگی کے نظریے کو تقویت دیتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ مریخ کے قدیم سمندروں کے ساتھ کیا ہوا ہوگا۔


لینڈر جو 2018 سے سرخ سیارے پر موجود ہے، نے چار سالوں کے دوران زلزلہ کے اعداد و شمار کی پیمائش کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح زلزلے کے ڈیٹا کی مدد سے سطح کے نیچے کون سے مواد یا مادے ہیں۔

اس اعداد و شمار کی بنیاد پر محققین نے پایا کہ زیادہ ممکنہ طور پر مریخ کی زمین کے نیچے مائع پانی موجود ہے اور ارضیاتی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سیارے کی سطح پر تین ارب سال پہلے جھیلیں، دریا اور سمندر موجود تھے.
Load Next Story