بچوں کا موٹاپا نوجوانی کے موٹاپے سے زیادہ نقصان دہ ہے

بچوں میں موٹاپے کو "اڈیپوز ہائپرپلاسیا" میں درجہ بند کیا جاتا ہے

[فائل-فوٹو]

گرمیوں کا موسم اکثر لوگوں میں کھانے کی بے قاعدہ عادات اور زیادہ کیلوریز والی خوراک کا استعمال عام بنا دیتا ہے جس سے بچوں اور نوعمروں میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مدت نوجوانوں میں غیر صحت بخش وزن میں اضافے کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے۔


سنکیونکوان یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے شعبہ اطفال کے پروفیسر کم ایون سل نے بچپن کے موٹاپے کے محتاط انتظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کورین سوسائٹی فار دی اسٹڈی آف اوبیسٹی کے حالیہ اعداد و شمار کا انکشاف کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوریا میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ اور نوعمر موٹاپے کا شکار ہے ۔ بالغوں کے موٹاپے کے برعکس جو چربی کے خلیات کی نشوونما کی وجہ سے خطرہ جو بچوں کو لاحق وہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے اور اس کا زیادہ درست اور جلد انتظام کیا جانا ضروری ہے۔

بچوں میں موٹاپے کو "اڈیپوز ہائپرپلاسیا" میں درجہ بند کیا جاتا ہے جس میں چربی کے خلیات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک بار چربی کے خلیوں کی تعداد بڑھنے کے بعد وزن میں کمی کے ساتھ بھی وہ کم نہیں ہوتے۔

پروفیسر کم یون سل نے کہا چونکہ بچپن کا موٹاپا زیادہ تر ایڈیپوز ہائپرپلاسیا کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے یہ اکثر بالغوں میں موٹاپے کا باعث بنتا ہے اور اس پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
Load Next Story