جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں عمران خان

جنرل فیض کا 9 مئی میں کوئی کردار ہے تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 13, 2024
جنرل فیض کا 9 مئی میں کوئی کردار ہے تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی

عمران خان نے جنرل فیض کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء ٹیم کی تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے آج رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے اور کہا ہے عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں، یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے۔

انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے، بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، قاضی فائز عیسیٰ کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے، ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات بالکل واضح ہے جنرل فیض سے ان کا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔

انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے اور ان کا نو مئی میں کوئی کردار ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہے اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں