نیا توشہ خان کیس عمران اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار سماعت کریں گے، نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی یکجا

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔


رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے یکجا کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ ہوں گے۔
Load Next Story