مولانا طارق جمیل سے ارشد ندیم کی ملاقات 5 لاکھ روپے انعام

ارشد ندیم نے پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کو گولڈ میڈل جیتوایا


ویب ڈیسک August 13, 2024
ارشد ندیم نے پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کو گولڈ میڈل جیتوایا

اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ میں پہلی بار انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے معروف عالم دین طارق جمیل سے ملاقات کی۔

مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹوں میں ان کی ارشد ندیم کے ساتھ ملاقات کا احوال بتایا گیا ہے۔ اس ملاقات میں ارشد ندیم کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اُٹھ کر ارشد ندیم کا استقبال کیا، گلے لگایا، شاباشی دی اور اپنے ساتھ بٹھایا۔ دونوں کافی دیر تک گفتگو بھی کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: مریم کی ارشد ندیم سے ملاقات؛ 10 کروڑ کا چیک، گاڑی تحفہ کردی

عالم دین مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو 5 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے مولانا طارق جمیل کے حسن سلوک کی تعریف کی اور ارشد ندیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں جیولین تھرو کے فائنل میں92.97 میٹر دور پھینک کر 118 سالہ ریکارڈ توڑا اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

جس کے بعد سے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور سندھ سمیت متعدد اداروں اور تنظیموں کی جانب سے کروڑوں روپے انعامات دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔