9 مئی واقعات عدالت نے پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت دے دی

بشریٰ بی بی کے خلاف 11 مقدمات راولپنڈی میں اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے

عدالت نے بشریٰ بی بی سے تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پنجاب پولیس کی جانب سے 9 مئی واقعات کے تناظر میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

بشریٰ بی بی نیب کے توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتار ہیں۔ بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔


بشریٰ بی بی کے خلاف 11 مقدمات راولپنڈی میں اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پولیس کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔
Load Next Story