شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں سینما میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا


ویب ڈیسک August 13, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا۔

گوگل انڈیا نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گفتگو کو شیئر کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں سینما میں خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

afsdfaafs

اس موقع پر ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان نے حاضرین کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے اور اپنی حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ جو انہیں نہیں جانتے وہ گوگل کرلیں اور پھر واپس آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر سجوئے گھوش کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق کردی

گوگل انڈیا کو اداکار کا یہ ریمارکس بہت پسند آیا اور اس نے اس کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں