نئی ویزا پالیسی کا اجرا 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم
پاکستان کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جارہے ہیں، خلیجی ممالک کے شہری پاسپورٹ پر آئیں گے تو ویزا جاری ہوگا، عطااللہ تارڑ
وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کردیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اس کے تحت دنیا کے 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم اور ویزے جاری کرنے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویزا 90 دن کے لیے ہوگا اور صرف 30 سوالات کے جواب دینے پر جاری کر دیا جائے گا، خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے شان دار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کا پہلا ڈرون شو منعقد کیا جائے گا جس میں 500 ڈرونز حصہ لیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ غیر سیاسی تقریب ہوگی جس میں صرف پاکستان کا پرچم نظر آئے گا۔
ملک میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے اور سیاحوں کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پاکستان کے لیے ویزا 90 دن کے لیے ہوگا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ 126 ممالک کے لوگ ایک سادہ فارم پُر کر کے آسانی سے ویزا حاصل کر سکیں گے، ویزا فارم میں صرف 30 سوالات ہیں جن کا جواب دینے پر فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا، خلیجی ممالک کے شہری صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔