چار روزہ میچ بنگلا دیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ

نسیم شاہ اور میر حمزہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں

فوٹو: پی سی بی

فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور میر حمزہ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں بنگلا دیش اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے دن کا کھیل جب کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے2 رنز بنائے تھے۔اور صائم ایوب 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور 46.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا


بنگلا دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمود الحسن جوئے کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اعتماد سے بیٹنگ نہ کرسکا۔محمود الحسن جوئے نے 65 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

یاد رہے کہ محمود الحسن جوئے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ڈارون کے دوسرے چار روزہ میچ کی دونوں اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 69 اور65 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے24 اور میر حمزہ نے33 رنز دے کر تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ اسپنر محمد رمیز جونیئر نے41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story