کرپشن ایک ناسور ہے خاتمے کیلئے انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی وزرا نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی


ویب ڈیسک August 13, 2024
بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزرا نے ملاقات کی—فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس کراچی میں صوبائی صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر انسداد کرپشن محمد بخش خان مہر سمیت دیگر عہدیداروں اور وزرا نے ملاقات کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی و تنظیمی صورت حال اور سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد مختلف اداروں سے آنے والی کارکردگی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو کو ہدایت کی کہ وہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بہترین کاوشیں بروئے کار لائیں۔

بلاول بھٹو سے انسداد کرپشن، کھیل اور زراعت کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے بھی ملاقات کی اور سندھ کھیلوں کے فروغ اور کسانوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

محمد بخش مہر نے بلاول بھٹو کو انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں