اسٹاک مارکیٹ میں مندی انڈیکس میں 10287 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران 183 کے بھاؤ میں اضافہ، 211 کے داموں میں کمی اور 49 کی قیمتوں میں استحکام رہا


ویب ڈیسک August 13, 2024
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور منافع کے حصول پر رجحان غالب ہونے سےمارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں تاہم آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے حصص کی مالیت 13ارب 15کروڑ 75لاکھ 74ہزار 349 روپے بڑھ گئی۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 296 پوائنٹس کی تیزی اور بعدازاں 163 پوائنٹس کی مندی بھی رہی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی دوبارہ خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کی کمی سے 77877.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 41.33 پوائنٹس کی کمی سے 24961.05 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 63.31 پوائنٹس کے اضافے سے 50023.68 پوائنٹس اور کے ایم آئی-30 انڈیکس 83.10 پوائنٹس کی کمی سے 124543.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم پیر کی نسبت 46 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 60کروڑ 41لاکھ 44ہزار 238 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 443 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

کاروبار کے دوران 183 کے بھاؤ میں اضافہ، 211 کے داموں میں کمی اور 49 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں