برازیل کےاسٹار فٹبالر نیمار انجری کے بعد ورلڈ کپ سے باہر

کولمبیا کے خلاف میچ میں نیمار کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔

نیمار ورلڈ کپ 2014 میں برازیل کی طرف سےاب تک سب سے زیادہ 4 گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرکے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

برازیل کی طرف سے ورلڈکپ 2014 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے اسٹرائیکر نیمار کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں زخمی ہوگئے، ان کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر سامنےآیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کامشورہ دیاہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر اب باقی ورلڈکپ مقابلوں میں گراؤنڈمیں کھیلتے نظرنہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ نیمار نے اس ورلڈ کپ میں برازیل کی طرف سےسب سے زیادہ 4 گول کئے ہیں۔ برازیل کوارٹر فائنل میں کولپمبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں 8 جولائی کو اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔
Load Next Story