وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات گلے شکوے دور کرانے کی کوششیں

چوہدری نثار کے تحفطات دور کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ثالث کا کردار ادا کیا

چوہدری نثارکو بعض معاملات پر پارٹی قیادت سے اختلافات ہیں فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں گزشتہ کچھ عرصےکے دوران پیدا ہونے والے گلے شکوے دور کرانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ہمراہ رائےونڈ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ 5 گھنٹے طویل اس ملاقات کےدوران وفاقی وزیرداخلہ نے وزیر اعظم کو اپنا موقف بیان کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ثالث کا کردارادا کیا اور ایک دوسرے کے گلے شکوے دور کرانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ چوہدری نثارعلی خان کو پرویز مشرف کے معاملے، قومی سلامتی پالیسی کو بجٹ میں نظرانداز کرنے اور دیگر معاملات میں حکومت سے اہم معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے فیصلوں پر شدید تحفطات ہیں۔
Load Next Story