شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم 'اسٹری2' کے ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے اور فلم اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے۔
فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔
'اسٹری1' کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن 'منت' کے باہر کھڑا رہا، راجکمار راؤ
'اسٹری2' کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی انٹری دیں گے۔
یاد رہے کہ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔