لاہور پولیس کا 9 مئی کے مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے مفرور ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، خصوصی ٹیمیں تشکیل


نعمان شیخ August 13, 2024
(فوٹو : فائل)

پنجاب پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو لاہور پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لاہور پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور 4500 میں سے بقایا 1400 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفر ملزمان کی گرفتاری کیلئے AIٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی جبکہ فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔

ذائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی 9مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |