وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کیلئے ہلال امتیاز 15 کروڑ انعام کا اعلان
اسلام آباد میں سیکٹر ایف9 اور ایف 10 کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم روڈ کا نام دیا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے لیے ہلال امتیاز اور 15 کروڑ انعام کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں ارشد ندیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، صرف میرے لیے یا حکومت پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکنوں کے ہیرو کا نام ارشد ندیم ہے، جس نے نہ صرف 40 سال بعد اپنی محنت اور والدین اور کروڑوں عوام کے دعاؤں کے نتیجے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر دیا، اس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر ہماری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے،یہ صرف 40 سال بعد میڈل نہیں لے کر آئے بلکہ آپ نے اس نیزہ پھینکنے کے حوالے سے اولمپک میں ریکارڈ قائم کیا ہے، جس پر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہے اور پوری قوم کا مورال آسمانوں سے چھو رہا ہے اور آپ کی عظیم کامیابی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کی ہے کہ مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے، مسائل سے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ مسائل کا ہمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔
ارشد ندیم کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پیرس میں جو مثال قائم کی ہے یہ ہم سب کے لیے روشن مثال ہےکہ آج جہاں پر ہم یوم آزادی منانے کی پوری تیاری کر رہے ہیں تو اس مثال سے ہمیں اور پوری قوم کو اس سے حوصلہ ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ نما چیلنجز ہیں اس کو ان شااللہ آپ کے اس راستے پر چلتے ہوئے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ان مسائل اور چینلجز کو ہم ضرور عبور کریں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم طاقت بنائیں گے۔
مزید پڑھیں: مریم کی ارشد ندیم سے ملاقات؛ 10 کروڑ کا چیک، گاڑی تحفہ کردی
ارشد ندیم کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ جو کامیابی کا پودا لگایا ہے یہ نہ صرف سایہ دار درخت ثابت ہوگا بلکہ اس سے ہمارے معاشرے میں بے شمار پودے ہرے بھرے ہوں گے اور ان کی جڑیں مضبوط ہوں گی اور وہ بہت سایہ دار درخت بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں، ہفتوں، مہینوں اور برسوں میں آپ کی کامیابی کے ریکارڈز میں اضافہ ہوگا، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز سب کا فرض بنتا ہے کہ آپ کی مثال پر عمل کرتے ہوئے اپنے اختلافات ختم کریں کھیلوں ہاکی، کرکٹ، اسکواش کو بحال کریں۔
وزیراعظم نے تقریب میں موجود ہاکی کے مشہور اولمپینز صلاح الدین، شہباز جونیئر اور دیگر ممتاز کھلاڑیوں سے گزارش کی کہ آگے بڑھیں اور مجھے تجاویز دیں تاکہ کھیلوں کی دنیا میں جو ہماری طوطی بولتا تھا وہ واپس لائیں، یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، میری حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اس کے لیے آپ ہمیں راستہ بتائیں اور سفارشات دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آج ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتا ہوں جو کھیلوں کے میدان میں حکومت وقت کر سکتی ہے تاکہ ہم ماضی میں پاکستان کا جو مقام تھا وہ واپس لائیں اور وہ ان شااللہ آپ کی محنت اور کاوش سے ہوگا۔
انعامات کا اعلان
مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل سے ارشد ندیم کی ملاقات؛ 5 لاکھ روپے انعام
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے ارشد ندیم کو انعامات کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور مریم نواز کی جانب سے میاں چنوں جا کر 10 کروڑ انعام دینے کو سراہا اور کہا کہ یہ مقابلہ نہیں ہے لیکن انعامات بھی دنیا کی رسم و رواج کا حصہ ہیں کیونکہ اس سے حوصلہ بڑھتا ہے اور خاص طور پر ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں سے حوصلہ ملتا ہے، میں ارشد ندیم کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو یہ عظیم مرتبہ دلایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اولمپکس میں شان دار کارکردگی پر ارشد ندیم کو حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے 15 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اور اس میں کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، ٹیکس لینے والے یہاں بیٹھے ہیں وہ آپ سے ٹیکس نہیں لیں گے، وہ ٹیکس نہیں دینے والوں سے ٹیکس لیتے نہیں ہیں اور جو ٹیکس دیتے ہیں ان سے زیادہ ٹیکس لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا انوکھا نمبر
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کا نام ہمیشہ کے لیے ارشد ندیم روڑ رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی تربیت کے لیے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں 2028 اولمپکس لاس اینجلس کے لیے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہبود، انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب روپے کے اسپورٹس اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا، اس کے لیے 40 کروڑ روپے کی تجویز آئی تھی لیکن میں ہاکی، ٹینس، اسکواش، تیراکی اور دیگر کھیلوں کے لیے کام آئے گا۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کے لیے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کردیا کیونکہ کوچز کو بعد میں لوگ پوچھتے نہیں ہیں حالانکہ کامیابی میں کوچز کا بڑا کام ہوتا ہے اور 23 مارچ تک میڈل دلوائیں گے۔