یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی


ویب ڈیسک August 13, 2024
فوٹو: فائل

وزیراعظم نے یوم آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 13 اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 260 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں