دی ہنڈرڈ لندن اسپرٹ کا نادرن سپر چارجرز کو جیت کے لیے 112 رنز

لندن اسپرٹ نے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک August 14, 2024
(فوٹو: فائل)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں لندن اسپرٹ نے نادرن سپر چارجرز کو جیتنے کے لیے 112 رنز کا ہدف دے دیا۔

لِیڈز میں جاری ایونٹ کے 29 ویں میچ میں نادرن سپرچارجرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لندن اسپرٹ نے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے۔

اسپرٹ کی جانب سے روی بوپارہ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لیام ڈاسن 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کیٹن جیننگز 30، شمرون ہیٹمائر 5، میٹ کرچلے 3، مائیکل پیپر 3، اندرے رسل 3، کپتان ڈین لارنس 2 اور اولی اسٹون 0 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

سپرچارجرز کی جانب سے عادل راشد نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس اور ریس ٹوپلے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں