کراچی جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ 70 سے زائد زخمی

گلشن اقبال، ناظم آباد اور شریف آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا


طحہ عبیدی August 14, 2024
شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی—فوٹو: فائل

جشن آزادی کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں منچلوں کی ہوائی فائرنگ سے 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے 77 وین یوم آزادی کے موقع پر رات بارہ بجتے ہے شہر فائرنگ اور پٹاخوں سے گونج اٹھا۔

چھیپا حکام کے مطابق منچلوں نے پورے شہر میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کی عمریں 5 سال سے 70 سال کے درمیان ہے جس میں خواتین ،بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

چودہ اگست کے آمد سے قبل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے احکاما جاری کیے تھے۔

تینوں زونل ڈی آئی جیز اور ساتوں ڈسٹرکٹ ایس ایس پی نے حکام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فائرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔

پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کو فلفور گرفتار کیا جائے گا اور فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

لیکن پولیس حکام کے دعویٰ اور اقداما کھوکھلے نکلے شہری فائرنگ کر کے چھو منتر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جشن آزادی کی خوشی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوئی، گلشن اقبال میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 60 سالہ شہری نعیم زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، ناظم آباد اور شریف آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بغدادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک اور شہری زخمی ہوگیا، ادھر پاک کالونی، لیاقت آباد 10 نمبر اور ناظم آباد چھوٹا میدان کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

بریگیڈ کے علاقے تاج کمپلکس کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں اکر 28 سالہ نصیر ولد محمد یوسف زخمی ہوگیا، کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی نورانی مسجد روڈ پر ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ سلیم حسین ولد کریم خان زخمی ہوگی، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں فائرنگ کی زد میں آکر 40 سالہ فدا حسین ولد وزیر احمد زخمی ہوگیا، چاکیواڑہ کے علاقے گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 26 سالہ عبد اللہ ولد داؤد خان زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب ہونے والی ہوائی فائرنگ سے بچہ ایان زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں