گورنر سندھ کا جشن آزادی کے موقع پر انعامات تقسیم کرنے کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کو قرضہ حسنہ دیں گے
گورنر ہاؤس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں گورنر کامران ٹیسوری نے ایک ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا، جبکہ شہریوں اور طلبا میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کو قرضہ حسنہ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کریں گے اور قومی ہیرو ارشد ندیم کی آج کراچی آنے کی خوشخبری بھی سنائی۔
گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد کے لیے لذیز کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔