ہیڈکوچ کپتان نے ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا

اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا، جیسن گلیسپی

اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا، جیسن گلیسپی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ پر گفتگو کے دوران جیسن گلیسپی نے جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرنا پسند کریں گے، میں نے اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا۔ان کا دورہ کرنا اور ٹیم کے ساتھ اپنا گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار لمحہ ہوگا۔


مزید پڑھیں: شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کر دیا ہے، وہ اس تمام پہچان کے مستحق ہیں جو انہیں مل رہی ہے وہ ہمارے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، انکی کامیابی پاکستان میں ٹیلنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: چار روزہ میچ؛ بنگلا دیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ

دوسری جانب جیولین تھرو اسپیشلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات نے اولمپئین کو مبارکباد اور انعامی پیش کیں۔
Load Next Story