گزشتہ دنوں فرنچائز لیگ میں رن بنانے کے دوران بین اسٹوکس انجری کا شکار ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے بعد اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
انگلش کپتان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی انجری کی کی نوعیت کا اندازہ لگایا گیا۔
مزید پڑھیں: بین اسٹوکس انجری کا شکار، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک
انگلش کرکٹ بورڈ نے کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے رواں ماہ سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہی اولی پوپ انگلیںڈ کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حسن علی کے علاج کا بیڑہ پی سی بی نے اٹھالیا
دوسری جانب بورڈ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بین اسٹوکس کی واپسی متوقع ہے، وہ پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کا اسکواڈ:
اولی پوپ (سی)، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ (وکٹ)، اولی اسٹون، کرس ووکس، مارک ووڈ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔