ممکنہ انجری شاہینز نے اپنے اسکواڈ اہم فاسٹ بولر کو ہٹالیا

انکی جگہ غلام مدثر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا


ویب ڈیسک August 14, 2024
انکی جگہ غلام مدثر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کیخلاف جاری ریڈ بال سیریز کیلئے شاہینز کی لائن اَپ میں بڑی تبدیلی کی تصدیق کردی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر سمین گُل کی جگہ غلام مدثر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ثمین گُل کو ممکنہ انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا تاہم اب بحالی کیلئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چار روزہ میچ؛ بنگلا دیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا آغاز کل اسلام آباد کلب میں ہوا اور 23 اگست کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان

دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا ہے جو بعد میں اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |