افغانستان میں طالبان کا نیٹو ٹرمینل پر حملہ 400 آئل ٹینکرز جلا دیئے

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آئل ٹرمینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بم آئل ٹرمینل پر دھماکے کے لئے مقباطیسی بم کا استعمال کیا گیا. فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

افغانستان کے دارالحکومت میں طالبان نے نیٹو کے آئل ٹرمینل پر بم حملہ کیا جس کے نتیجےمیں سیکڑوں آئل ٹینکر جل کر خاکستر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافاتی علاقے میں نیٹو کے آئل ٹرمینل پر بم دھماکے کے نتیجے میں 400 ٹینکر جل کر خاکستر ہو گئے۔ افغان پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل ٹرمینل پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


کابل کی کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے ڈائریکٹر گل آغان ہاشمی کا کہنا ہے کہ بم آئل ٹرمینل پر دھماکے کے لئے مقباطیسی بم کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آئل ٹرمینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز کابل میں افغان فضائیہ کی بس پر خود کش حملے میں 8سکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ افغان صوبے ننگر ہار میں طالبان نے آئل ٹرمینل پر حملہ کر کے 34 ٹینکرز جلا دیئے تھے۔
Load Next Story