بریک ڈانس آؤٹ کرکٹ اِن لاس اینجیلس 2028 اولمپکس کچھ نیا ہوگا

سال 2028 اولمپکس کے دوران کرکٹ کا کھیل 128 سال بعد واپس آئے گا

سال 2028 اولمپکس کے دوران کرکٹ کا کھیل 128 سال بعد واپس آئے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پیرس اولمپکس میں کھیلا گیا بریک ڈانس مقابلہ اب لاس اینجیلس 2028 مقابلوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا بلکہ اسکی کرکٹ کے کھیل کو اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپورٹس بائبل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لاس اینجیلس 44 سال دوبارہ 2028 میں 34 ویں اولمپکس کی میزبانی کرے گا تاہم اس میں سے بریک ڈانس ایونٹ نکال دیا جائے گا۔

بریک ڈانس کا کھیل پہلی مرتبہ پیرس اولمپکس میں ہی شامل کیا گیا تھا تاہم اگلے اولمپکس میں یہ کھیل ایونٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا


کرکٹ کا کھیل 128 سال بعد اولمپکس کا حصہ بنے گا جسے ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ کو شامل کرنے کیلیے اولمپکس کمیٹی کو سبز باغ دکھادیے

سال 1900 میں پہلی بار کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ اسکے علاوہ بیس بال، سوفٹ بال اور لیکروس کو بھی لاس اینجیلس اولمپکس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔
Load Next Story