آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم مظفر آباد میں لہرا دیا گیا

80 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرانے سے قبل یوم آزادی پاکستان ریلی نکالی گئی، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ویب ڈیسک August 14, 2024
مظفر آباد کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی (فوٹو: اسکرین گریب)

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم دارالحکومت مظفر آباد میں لہرا دیا گیا۔


دارالحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔


اس موقع پر مظفر آباد کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔


آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں