لاہور میں رکشا کے خفیہ خانوں سے 20 کلو افیون برآمد ملزم گرفتار

مخبر کی اطلاع پر تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال روڈ پر ناکہ بندی کرکے رکشا کو پکڑا گیا


ویب ڈیسک August 14, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر فیاض بابر پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال روڈ پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران رکشا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20 کلو گرام افیون برآمد کرلی گئی۔

انسپکٹر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ فیاض بابر کے مطابق لوڈر رکشا اور منشیات کو قبضے میں لے کر زبیر نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں