پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری

ڈی جی پاسپورٹس عملے کا حوصلہ بڑھانے چھٹی کے روز خود دفتر پہنچے، یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا


ویب ڈیسک August 14, 2024
فوٹو: فائل

ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔


شہریوں کو پاسپورٹ فراہمی کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام نے ہنگامی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل جاری ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کی سہولت کیلیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ


ڈی جی پاسپورٹس نے عملے کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس خود بھی دفتر پہنچے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ انہوں نے چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ خواہش ہے قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے۔شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجرا اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئی ہے۔ پاسپورٹ بیک لاگ زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں