صدر کی ذوالفقار علی بھٹو سمیت 104 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری

تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔


ویب ڈیسک August 14, 2024
تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔ سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوامی خدمت کے شعبے میں اُن کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

کھیلوں کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان ِ امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو اُن کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بھی گراں قدر خدمات پر سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ عرفان نواز میمن کو بطور بیوروکریٹ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |