لاہور گزشتہ سال کی نسبت ون ویلنگ ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کے واقعات میں نمایاں کمی

رواں سال 14 اگست پر ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا


ویب ڈیسک August 14, 2024
فائل فوٹو

لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 14 اگست پر ہوائی فائرنگ سے دو اموات اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 14 اگست پر ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ون ویلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے لاہور پولیس نے اسپیشل ناکہ جات لگائے جبکہ ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے پارکوں اور مارکیٹوں میں خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کی نفری موجود رہی۔

واضح رہے کہ رواں سال لاہور پولیس کی جانب سے بہترین حکمت عملی اپنائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں