توشہ خانہ کیس سامنے لانے والے عمرفاروق کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری

عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا


ویب ڈیسک August 14, 2024
عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔ سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اس فہرست میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔ انہین ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر اعزازسے نوازا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں