کراچی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج
گزشتہ روز صدر میں پارکنگ پلازا کے قریب مسجد کے باہر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روزہونے والے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سب انسپکٹر اصغر چوہان کی مدعیت میں بریگیڈ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔