سزا یافتہ مجرم کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا

سریتھا تھاویسین گزشتہ 16 برس کے دوران عدالتی فیصلے کے نتیجے میں برطرف ہونے والے چوتھے وزیراعظم بن گئے


ویب ڈیسک August 14, 2024
تھائی وزیراعظم گزشتہ 16 برس کے دوران عدالتی فیصلے کے نتیجے میں برطرف ہونے والے چوتھے وزیراعظم بن گئے

تھائی لینڈ جو گزشتہ دو دہائیوں سے فوجی بغاوتوں اور عدالتی فیصلوں کی وجہ سے سیاسی اور حکومتی بحران کا شکار ہے، وہاں ایک اور عدالتی فیصلے نے ہلچل مچادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں ایک سزا یافتہ شخص کو بطور وزیر شامل کرنے پر وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیکر عہدے سے برطرف کردیا۔

اس طرح گزشتہ 16 برس کے دوران عدالتی فیصلے کے نتیجے میں برطرف ہونے والے چوتھے وزیراعظم بن گئے۔

عدالتی فیصلے کے بعد نئے اب وزیراعظم کا انتخاب پارلیمنٹ جمعے کے روز کرے گی۔ توقع ہے کہ ڈپٹی پریمیئر فومتھم ویچایاچائی نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ اسی عدالت نے گزشتہ ہفتے اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت ''موو فارورڈ پارٹی'' کو تحلیل کردیا تھا جس کے بعد اس پارٹی کے ارکان نئے نام سے منظرعام پر آئے۔

برطرف وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو اقتدار میں آئے ابھی صرف ایک سال ہی ہوئے ہیں اور وہ بھی اپنے پیشروؤں کی طرح عدالت کی جانب سے ہٹائے گئے۔

تھائی لینڈ میں شاہی خاندان کی توہین کے نام سیاست دانوں پر کئی مقدمات قائم کیے گئے ہیں جب کہ ایک پارٹی کو تحلیل بھی کیا جا چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں