روز روز سوچنا کہ افطاری میں کیا نیا بنایا جائے کسی جھنجھٹ سے کم نہیں۔ اوپر سے میرے اکلوتے بھائی کی روز کچھ منفرد افظاری بنانے کی فرمائشیں۔ اف توبہ۔
میں نے سوچا نمکین چیزیں تو بہت ہوجاتی ہیں افطار میں، کیوں نہ کچھ میٹھا بنایا جائے۔ جس میں زیادہ وقت بھی نہ لگے اور مزیدار بھی ہو۔ تو میں نے اپنے بھائی کو سرپرائز دینے کے لئے جھٹ پٹ مینگو ڈیلائٹ بنا ڈالا۔ لیجئے آپ بھی میری ترکیب سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بھائیوں کو خوش کریں۔
اجزا:
- آم- 3 سے 4
- ایواپوریٹڈ دودھ (کنڈینس ملک)۔ 1 ٹن
- کسٹرڈ پاؤڈر۔ 1 چمچہ
- جیلی (پیلے رنگ کی)۔ 1 پیکٹ
- پانی۔ 1 سے 3/1 کپ
- جیلیٹن۔ 1 چمچہ
- کریم- 4 آؤنس
- چینی- 4 چمچے
ترکیب:
- ایک کٹورے میں آم کو مانجھ کر اس کا گودا نکال لیں۔
- پھر ایک پین میں پانی کو ابالیں اور اس میں جیلی مکس کریں، ساتھ ہی اس میں 1 چمچہ جیلیٹن بھی ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
- اب بلینڈر میں آم کا گودا، جیلی، ایواپوریٹڈ دودھ، کسٹرڈ پاؤڈر، کریم اور چینی ملا کر بلینڈ کرلیں۔
- باؤل میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے 3 سے 4 گھنٹے فریزر میں رکھ دیں۔ اور افطار میں ٹھنڈے ٹھنڈے مینگو ڈیلائٹ کا مزا اڑائیں۔
نوٹ: بہتر ہوگا کہ صبح بنا کر فریزر میں رکھ دیں، مینگو ڈیلائٹ جتنی زیادہ ٹھنڈا اور جما ہوا ہوگا اتنا ہی آپ لطف اٹھا سکیں گے۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔