کنگنا رناوت کی نئی تھرلر فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر جاری
سیاسی تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم 'ایمرجنسی' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ نے مداحوں کو خبر دی تھی کہ فلم کا ٹریلر 14 اگست کو آئے گا جبکہ فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
سیاسی تھرلر کیلئے پہلے 24 نومبر 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی 'ٹائیگر3' کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔
کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ 'ایمرجنسی' ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔
فلم 'ایمرجنسی' کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔
تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔
'ایمرجنسی' میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔