لاہور یوم آزادی پر ون وہیلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان بحق

ون وہیلرز کو روکنے کی کوشش میں ڈولفن اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا، پولیس


ویب ڈیسک August 14, 2024
فوٹو: فائل

یوم آزادی پر ون وہیلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان بحق، ڈولفن اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم 217 کنال روڈ کیمپس پل انڈر پاس سے پہلے اسپیشل ڈیوٹی پر کھڑی تھی کہ ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر ون وہیلر آپس میں ٹکرا گئے۔

تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، متوفی ہمایوں اچھرہ کا رہائشی تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی موٹر سائیکل نہر میں جاگری۔

پولیس کے مطابق ون وہیلرز کو روکنے کی کوشش میں ڈولفن اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا جس کی دائیں ٹانگ اور بازو کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور سر پر بھی گہرا زخم آیا ہے،زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں