
باجوں کی خریدوفروخت اور استعمال شہر اقتدار کی شاہراہوں پر بلا روک ٹوک کے جاری رہا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے 10 روز کے لیے اسلام آباد میں باجے کی خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور 8 اگست کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
منچلوں کی جانب سے اسلام آباد میں باجوں کا استعمال زور شور سے جاری رہا، باجوں کے شور سے عوامی سکون میں خلل پیدا ہونے لگا۔
اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔