کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی میں 17 تا 19 اگست کے دوران گرج چمک اور آندھی کے ساتھ درمیانی وتیز جبکہ کچھ مقامات پرموسلادھاربارشیں متوقع ہیں
کراچی ڈویژن میں 17 سے 19 اگست کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پرموسلادھاربارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ مون سون الرٹ کے مطابق نیا بارشوں کا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کے بعد بتدریج پورے سندھ میں پھیلنے کا امکان ہے۔
اس سسٹم کے زیراثرکراچی میں 17 تا 19 اگست کے دوران گرج چمک،آندھی کے ساتھ درمیانی وتیزبارشیں جبکہ کچھ مقامات پرموسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، دادو، ٹھٹھ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، اور ٹنڈومحمد خان میں بارش کا امکان ہے۔
سجاول میں 16اگست کی رات سے لے کر19اگست تک وقفے وقفے سےگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مذکورہ اضلاع میں موسلادھاراورکہیں کہیں شدید موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔