کراچی حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 40 سالہ رفیق کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام

فوٹو: فائل

حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔


متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ رفیق کے نام سے کی گئی جو حب چوکی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
Load Next Story