
اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک امجد زبیر ٹوانہ کل پندرہ اگست سے قبل از وقت ریٹائر ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
واضع رہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنی ارلی ریٹائرمنٹ کے لیے وزیراعظم کو درخواست دی تھی جس کے بعد راشد محمود کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔