2024

ماہرہ خان کے یوم آزادی کے پیغام پر بھارتی مداح کی مبارک باد

بھارتی مداح کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد اور پیار


ویب ڈیسک August 14, 2024
فوٹو ماہرہ خان انسٹاگرام

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے یوم آزادی پاکستان کے پیغام پر بھارتی مداح نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے وطن عزیز کا 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد بھی ہوا۔

صبح کا آغاز مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کے گولے فائر کر کے سلامی دی گئی۔

شہریوں نے ایک دوسرے سے ملاقات، کالز اور میسجز کر کے جشن آزادی کی مبارک باد دی جبکہ ایسے میں مشہور شخصیات بھی پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کر کے جشن آزادی کی خوشی کا اظہار کیا۔



ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ہم نے بار بار اس سرزمین کا تشخص اور اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے تاہم یہ وطن ایک دن دنیا بھر میں نمایاں حیثیت حاصل کرے گا۔

Mahira-comment

انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں جہاں بھی جاؤں میری اس سرزمین سے ہی شناخت ہوتی ہے اور مجھے اس پر فخر بھی ہے۔

ماہرہ خان کے انسٹاگرام پیغام پر اُن کے ایک بھارتی مداح نے جواب دیتے ہوئے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور بھارت کی جانب سے محبت کا پیغام بھی دیا۔

بھارتی صارف سنی سرکار کے اس کمنٹ پر اُس کے اپنے ہم وطن تلملا گئے اور انہوں نے جواب دیا تاہم صارف اس پر خاموش رہا اور اپنا کمنٹس بھی ڈیلیٹ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم رئیس میں کردار ادا کیا تھا جس کے بعد بھارتی شائقین نے اُن کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں